کانپور14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بدھ راہبوں کی’’ دھمم یاترا‘‘ کے اختتام پروگرام میں حصہ لینے کانپور آئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کا بی ایس پی کے کچھ لیڈروں نے مخالفت کی اور ان کے پوسٹر پر سیاہی پوتی۔ ’’دھمم یاترا‘‘کی مخالفت میں بل بورڈز لگائے اور ایک ٹرین روکنے کی ناکام کوشش بھی کی۔مہاتمابودھ کی پہلی تشہیری جگہ سارناتھ وارانسی سے 24اپریل 2016کو شروع ہوئی دھمم چیتنایاترا کا آج اختتام کانپور میں ہوا جس میں بدھ مت راہبوں کے علاوہ بی جے پی صدر امت شاہ سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔شاہ اور دھمم چیتنا یاترا کے استقبال اور حمایت میں بی جے پی کارکنوں نے شہر میں جگہ جگہ بل بورڈز اور پوسٹر لگائے تھے. شاہ کے شہر آنے کے بعد چکیری میں لگے بل بورڈز میں ان کی تصویر کے چہرے پر کچھ شرارتی عناصر نے سیاہی پوت دی. شرارتی عناصر کا پتہ نہیں لگا ہے۔بی ایس پی لیڈر چک نے شہر کے کوکاکولا چوراہے پر ایک بل بورڈز لگا کر اس یاترا کا مقصد پوچھااوراس میں امت شاہ کے آنے پر سوالیہ نشان بھی لگائے گئے تھے۔کوکاکولا چوراہے پر بی ایس پی کے نیلے رنگ میں لیایہ بل بورڈز لوگوں کی توجہ کامرکزبنارہا۔بی ایس پی لیڈر کی قیادت میں کچھ نوجوانوں نے کوکاکولا کراسنگ پر ایک ٹرین روکنے کی بھی کوشش کی لیکن پولیس کی ایکٹیویشن سے وہ اس کام میں کامیاب نہیں ہو پائے اور ٹرین کو روک نہیں پائیں۔کچھ بی ایس پی کارکنوں نے اجتماع کی جگہ پر آنے کی بھی کوشش کی لیکن پولیس اور بی جے پی کارکنوں رہنماؤں کی سخت گھیرابندی کی وجہ سے وہ اجلاس کی جگہ داخل نہیں ہوپائے۔